وزیر اعظم کا سارا وقت کس چیز میں گزرتا ہے ، وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں‌بتا دیا

0
36

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کابینہ میٹنگ کے اہم فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لینا چاہتے ہیں، رمضان پیکج کی جانب سے آج 7.8 ارب روپے کی منظوری دی ہے، اس کا مقصد سفید پوش طبقے کو رمضان میں بڑھنے والی مہنگائی کے بوجھ سے بچانا یے، وزیراعظم کا سارا وقت مہنگائی کو نیچے لانے میں صرف ہوتا یے، قرضوں کے اس بوجھ سے نمٹنا اتنا آسان نہیں

یوٹیلیٹی سٹورز جو تباہ شدہ ادارہ تھا اس سال وہ خسارے سے باہر آجائے گا، کابینہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے، دنیا کے مقابلے میں ہماری معشیت اور جانی نقصان کم رہا ہے ، جب پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہم نے اس سے ایک ماہ پہلے ہی اقدامات کردئیے تھے

اس لہر کا سامنا بھی پہلی دو لہروں کی طرح بنائی گئی پالیسی سے قابو پالیں گے، پی ٹی آئی کی پوری تحریک دو ستونوں احتساب اور شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، شفاف انتخابات کے لیے وزیراعظم کی خاص توجہ دی گئی، ای وی ایم مشین کے حوالے سے کابینہ کو ہر ہفتے بتایا جائے گا، پی ڈی ایم کی میٹنگ میں سیاسی یتیم بیٹھے ہیں جنہوں نے کچھ ماننا ہی نہیں

Leave a reply