وزیراعظم کی لاہور آمد ، اہم تبدیلیاں متوقع ، دورہ کب ہو گا ، اہم خبر

0
33

وزیراعظم کی لاہور آمد پر اہم تبدیلیاں متوقع پنجاب میں متوقع تبدیلیاں، 15 جنوری کو لاہور میں اہم فیصلے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز لاہور آئیں گے۔ پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، وزیراعظم جمعے کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بورڈ آف ریو نیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پلانے بارے بریف کیا جائے گاجبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھی بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

لاہور کے بڑے بدمعاشوں کے گرد گھیرا تنگ، وزیراعظم شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گےاور پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیوروکریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی اور پولیس میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ لاہور کی پانچ ماڈل شاہراہوں پر نئی پابندی لگ گئی

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو تبدیل کیے جانے کا امکان بتایا جا رہا ہے، یوسف نسیم کھوکھر نیو چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی کے امکانات بھی بتائے جا رہے ہیں ، عامر ذوالفقار خان نیو آئی جی پولیس پنجاب تعیناتی کے امکانات بتائے جا رہے ہیں

Leave a reply