وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا سلسلہ جاری ، علاقے میں شدید خوف و ہراس

0
31

اسلام آباد: تھانہ بنی گالہ کی حدود میں رات گئے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، قبضہ گروپ کی فائرنگ سے ابھی تک ایک شخص جانبحق، 3 شدید زخمی ہو گئے،

تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او عاصم شاہ موقع پر موجود ہیں ، پولیس کی بھاری نفری گزشتہ 4 گھنٹوں سے موقع پر موجودہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ہے

روشنی ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ، واقعہ زمین کا تنازعے پر پیش آیا

وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب گزشتہ 4 گھنٹوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

Leave a reply