صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی
صدر مملکت عارف علوی نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی .صدر عرف علوی نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے.واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ایڈوائس وزیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھیجی تھی. جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے اپنے متفقہ فیصلے کے بعد انہیں گورنر خیبرپختونخوا مقرر کر دیا اور اس لیئے وزیر اعظم نے قانونی طور پر انہیں یہ ایڈوائس کی تھی تاکہ حاجی غلام علی کو گورنر بنایا جا سکے.
خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے  مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر  تعینات کیے جانے کی خبریں پہلے بھی گردش کر رہی تھیں  اور حکومتی اتحاد میں شامل  جماعتوں نے جمیعت علمائے اسلام کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی 
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا .جس کے بعد  حاجی غلام علی  جو کے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں کے نام پر اتفاق ہوا تھا جبکہ حاجی غلام علی اس سے قبل  پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیرعلی پشاور کے میئر ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے حاجی غلام علی سے رابطہ کیا گیاتھا  تو انہوں نے بتایا تھا کہ گورنر کے حوالے سے خبریں وہ بھی سن رہے ہیں تاہم جب تک اعلامیہ جاری نہیں ہوجاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا.








