وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹ کی اہم شخصیات کی ملاقات ، آخر کیا ایجنڈا تھا؟؟؟

0
36

وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین مرزا محمد آفریدی کی ملاقات ہوئی ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجوتھے
وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی ،

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی سربراہی نہ صرف ان علاقوں کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا:

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ چئیرمین سینٹ اپنے دوسرے دور میں ایوان بالا کی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جس خوش اسلوبی سے ماضی میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے م.، کا چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a reply