وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

0
66

وزیراعظم میاں شہباز شریف مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے اور چوہدری شجاعت حسین ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملا قات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں .

وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی تجاوز بہت عوامی ہیں اور ان کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے. وزیراعظم نے شجاعت حسین کو بتایا کہ آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں ، تاہم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکلنا ہے

ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر سالک حسین ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر ملک احمد خان ، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان صاحبہ بھی ملاقات میں موجود تھیں.

وزیراعظم بننے کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے شہباز شریف کی پہلی ملاقات ہے،تاہم شجاعت حسین نے شہباز شریف کو وزیراعطم بننے پر مبارکباد دی.دونوں رہنماون نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، مالم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعطم کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بیان کو سراہا .

Leave a reply