وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتفاق اسپتال لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں ۔ زرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج لاہور میں ملاقات کی . ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم, صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی. ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی.

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ملاقات کی.ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو ریلوے اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالےسے آگاہ کیا. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ٹرینوں اور جہازوں میں بالخصوص عید کے دنوں میں سفر کے دوران COVID ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.

Shares: