وزیر توانائی نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

0
34

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کونیشنل گرڈسےبجلی فراہم کرنے کا نیا معاہدہ ایک ماہ میں ہو جائےگا، کے الیکٹرک کو جتنی بجلی درکار ہو گی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاورکا اجلاس ہوا ، جس میں ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی نے بتایا کہ کےالیکٹرک 1780میگاواٹ اپنی بجلی پیداکر رہی ہے اور 2،3 ماہ میں مزید900میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردیں گے۔

سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کونیشنل گرڈسےبھی 1100میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے، 2023تک کے الیکٹرک کو 2050میگاواٹ بجلی ملناشروع ہو جائےگی، کراچی کیلئےملک کےدیگر حصوں کےبرابربجلی قیمت کیلئےبجٹ میں54ارب رکھے ہیں۔

سینیٹرفدامحمد نے کہا کہ کراچی کےعوام بجلی نہ ملنےسےپریشان ہیں، کےالیکٹرک کوبغیرکسی معاہدےکےنیشنل گرڈسےبجلی جا رہی ہے، جس پرایم ڈی کےالیکٹرک نے بتایا کہ نیشنل گرڈسےبجلی کیلئےمعاہدہ جلدہوجائے گا کام جاری ہے ۔

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کوضرورت کےمطابق بجلی نہیں ملتی، کےالیکٹرک کونیشنل گرڈسےبجلی فراہم کرنےکانیا معاہدہ ایک ماہ میں ہو جائےگا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کاسب سےبڑاشہرہےاوربجلی ضرورت بھی زیادہ ہے، کے الیکٹرک کو جتنی بجلی درکار ہو گی دیں گے، کےالیکٹرک اوروفاق کےدرمیان ادائیگیوں کاتنازع حل کرنےکیلئےکوشاں ہیں، کےالیکٹرک کوبجلی فراہمی کامعاہدہ جلدطےپاجائےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے معاملات سپریم کورٹ کے جج کی ثالثی سے حل ہوں گے،چارج سنبھالتےہی کراچی کےمسائل کوحل کرنےکی ٹھانی، کراچی والوں کواتنی بجلی نہیں مل رہی جتنی ان کو ضرورت ہے، کوشش ہےکہ کےالیکٹرک کوہم مزیداضافی بجلی دیں۔

Leave a reply