وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

   صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس کمیٹی روم لاہور بورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،ممبران صوبائی اسمبلی و ممبران سینڈیکیٹ مسز سونیا،مسز فردوس ریحانہ،ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر طیب شاہین،مسز سارہ حیات،ڈاکٹر شاہدہ قاسم اور راحت افزاء، ہائیرایجوکیشن کمیشن، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مختلف ایجنڈا آئیٹمز سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے پیش کئے اوریونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں بارے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نہ صرف پنجاب بھر میں نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں شعبہ تعلیم کو بالخصوص اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا یہاں تک کہ آج ان کے قیام کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں مختلف قانونی اور انتظامی مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ خزانہ، قانون اور ہائیرایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں درپیش قانونی اور انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں۔

Comments are closed.