وزیر اعلیٰ کے حکم پر ریوینو خدمات کا آغاز
قصور
وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریوینو خدمات کا آغاز
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع قصور میں تحصیل کی سطح پر ریونیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ہے
سنیئر ممبربورڈآف ریونیو بابر حیات تارڑ اور ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے تحصیل قصور میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے
ریونیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیا گیا ہے
ریونیو عوامی خدمت سروسز ہر ضلع اور تحصیل میں مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے پر منعقد کی جاتی ہے
ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے
ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے، سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو
بابر حیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کی کثیرتعداد عوامی خدمت سروسز میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آرہے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے ریونیو کا تمام عملہ ایک ہی چھت تلے بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرتاہے
جبکہ ممبراں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ریونیو اور دیگر مسائل کا موقع پر فوری ازالہ کیاجارہاہے
نیز سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ ریونیو سروسزکو سراہا
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست،اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹراقراء مصطفی سمیت تمام ریونیو افسران نے شرکت کی
تحصیل چونیاں،پتوکی اور کوٹ رادھا کشن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے عوام الناس کے مل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے