وزیراعظم،وزیراعلی و ضلعی انتظامیہ کو بدعائیں
قصور
تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں اہلیان نول و پل جبومیل کا تیسرا ساون مگر تبدیلی کی بجائے لوگوں کی زندگیاں تباہی کی طرف گامزن،بارش ہوتے ہی قصور رائیونڈ روڈ جوہڑ میں تبدیل،لوگوں کی جھولیاں اٹھا اٹھا کر وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب و ضلعی انتظامیہ کو بد دعائیں
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے خاص کر موضع نول سے لوگوں کا اپنے گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے
موجودہ تبدیلی دور حکومت میں تیسرا ساون آ گیا مگر لوگوں کی زندگیاں تبدیلی کے بجائے تباہی کی طرف گامزن ہیں ج سکے باعث لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار و ضلعی انتظامیہ کو بد دعائیں دے رہے ہیں
لوگ اس قدر پریشان ہیں کہ جنازے تک ٹرالیوں پر لیجانے پر مجبور ہیں جبکہ اس سڑک کی مرمت کا کام گزشتہ سال مارچ سے جاری ہے تاہم موضع نول میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی جبکہ باقی سڑک جو کہ مرمت کی گئی ہے اب چند ماہ بعد ہی کھنڈرات میں بدل چکی ہے
نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے کہا نا تو امید ہے اس گورنمنٹ سے سڑک مرمت کروانے کی نا ہی ہو گی
اس لئے ہماری فریاد صرف رب کے سامنے ہے نا کہ ان بے رحم حکمرانوں کے سامنے