شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی

پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم
crime

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں تین جوان شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے ہیں اور زخمی شہریوں کو طبعی امداد کے بعد فوری طور پر اسپتال داخل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او شمالی وزیرستان سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے طلحہ چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا دیا جس کے نتیجے میں تین جوان شہید اور 10 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی افراد کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مزید یہ پڑھیں؛
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد

تاہم خیال رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

ادھر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک کار میں سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔ شہداء میں میانوالی کے 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان، ڈی آئی خان کے 40 سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان کے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 3 بے گناہ شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود سپاہیوں نے خود کش حملہ آور کو بروقت روکا، سپاہیوں کے بروقت اقدام سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں دہشت گردوں کے خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی اور شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اِن بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقاء کی آبیاری کر رہے ہیں۔

Comments are closed.