پشاور:یہ سب مانتے ہیں کہ عمران خان صادق اورامین اچھا کرکٹر تھا لیکن سیاست میں اچھا نہیں لگتا: اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سینیئرنائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نےکہا ہے کہ عمران خان ایک صادق اور امین اچھا کرکٹر تھا لیکن اچھاحکمران نہیں ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صادق اور امین اچھاحکمران ہوتا تو قرضے لےکر معیشت تباہ نہ کرتا۔
امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا، اب سلیکٹرز کو پاکستان کو بچانا چاہیے۔اس موقع پر میاں افتخار حسین نےکہا کہ امریکی ٹرمپ تو چلا گیا مگر اب ہم نے مصنوعی ٹرمپ کو بھی بھگانا ہے۔