ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ ایران دوکشتیوں پرپاوں رکھ رہاہے:ایران چین معاہدے پرامریکہ کا سخت ردعمل آگیا

0
41

واشنگٹن :ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ ایران دوکشتیوں پرپاوں رکھ رہاہے:ایران چین معاہدے پرامریکہ کا سخت ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کافی عرصے سے ایران اور چین کی شراکت داری پر تشویش تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ اظہارناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران کی وفاداری پرپہلے ہی شک تھا ، ایران دوکشتیوں پرپاوں رکھ کراپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہے

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران اور چین کے معاہدے پر تشویش سے قبل امریکی جریدے بلومبرگ نے ادارتی نوٹ میں لکھا تھا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان قریبی تعاون امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کی اقتصادی تقویت کا باعث بنے گا۔

جریدے کے مطابق ایران چین اسٹریٹیجک معاہدے پر سن دوہزار سولہ سے کام جاری تھا اور اس پر دستخط نے بائیڈن انتظامیہ کو واضح پیغام دے دیا جو تہران کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے میں مصروف ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ایران چین اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کے وقت کو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور بیجنگ نے جامع تعاون کے سمجھوتے پر ایسے وقت میں دستخط کیے ہیں جب بائیڈن انتظامیہ نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کا اعلان تو کیا ہے لیکن فریقین کے درمیان کسی بھی طرح کے مذاکرات پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

Leave a reply