لاہور : عین اس وقت جب بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو زبردستی غلام بنانے کی سازش عروج پر ہے ، پاکستان میں یہ مطالبہ زور پکڑرہا ہے کہ اب ان لوگوں کو کھل کر کشمیریوں کی حمایت میں آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہیے جو اپنے آپ کو کشمیری ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں

تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو زبردستی ہتھیانے کی ناپاک کوشش پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری اور غیر کشمیر ی سب بھارت کومورود الزام ٹھہرا رہے ہیں،

باغی ٹی وی کو کشمیر کے حوالے سے تاثرات دیتے ہوئے کئی شہریوں نے کہا ہےکہ کشمیری ہونے کے دعویداروں کو اس وقت کشمیریوں کی حمایت کے لیے سب سے آگے ہونا چاہیے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےکہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی حمایت میں آگے بڑھیں .

Shares: