ورلڈ انٹرفیتھ ہارمنی ویک کا آغاز۔

نولکھا چرچ میں بین المذاہب قائدین کی امن و سلامتی کے لئے دعائیہ تقریب

ڈاکٹر مجید ایبل، سردار مہندر پال سنگھ اور مولانا عاصم مخدوم نے ملکرامن کا پودا لگایا۔ چیئرمین پریسبٹرین چرچ آف پاکستان ڈاکٹر مجید ایبل کی شرکت ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ سے
مولانا محمد عاصم مخدوم، مہتمم دار العلوم حنفیہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی اورمرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی بھی شریک ہوئے-

مولانا عاصم مخدوم اس موقع پر اظہار خیال کیا کہ بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے- مکالمہ بین المذاہب سے مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونگی ۔ ماڈریٹر مجید ایبل نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ مل رہا ہے ۔ قیام امن کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا –

سردار مہندر پال سنگھ فرماتے ہیں کہ ہماری حکومت کا مشن پر امن معاشرہ کا قیام ہے- بین المذاہب رواداری کے لئے حکومت جدوجہد کر رہی ہے ۔

Shares: