زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں‌ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا

0
89

اسلام آباد: زلزلہ زدہ علاقوں میں 3 دن بعد معمولات معمول پر آنے لگے ہیں تاہم بارش کے باعث کئی علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 9 ڈاکٹروں پر مشتمل پمز کی ٹیم میرپور بھیجوا دی گئی ہے، این ڈی ایم اے کی 3 فیلڈ ٹیمیں بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں،

پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور سرجیکل سامان فراہم کردیا ہے جسے انہوں نے میرپور آزاد کشمیر بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ ظفرمرزا نے زلزلہ سے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا پاکستانی قوم دکھ کی گھڑی میں میر پور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزارت صحت کے ادارے خدمت کےلیےمکمل تیار ہیں، 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا تاہم سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر میں ہوا۔دوسری جانب زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 3 روز بعد معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہریوں میں خوف کی فضا کسی حد تک ختم ہوگئی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Leave a reply