کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وزیراعظم

0
51

اسلام آباد: بھارت کے خلاف عالمی سطح پر کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بہت جلد آزادی ملنے والی ہے ، گھبرائیے نہیں

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے حریت رہنماؤں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب، جاوید اقبال سمیت دیگر شامل تھے، حریت وفد نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے سامنے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کشمیری بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

Leave a reply