عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، تبدیلی کا سفرایک مثال بنے گا، اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات جاری ہیں، عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں حکومتی اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے- پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اقدامات کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے-
انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا- ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا- سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور بچت کے کلچر کو فروغ دیا ہے- وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 60 فیصد کمی لائی گئی ہے- تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے-
انہوں نے کہا ک سابق ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل منظر عام پر آتے رہے- وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں ہےاور انشاءاللہ نہ ہو گا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔