کراچی :مریم نواز اور نواز شریف کو ہم مسلم لیگ ن کا قائد نہیں مانتے اور نہ جواب دہ ہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کو جواب دہ نہیں، ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں، شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ صرف اپنے جیالوں کو جواب دہ ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس پھاڑنے سے متعلق ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
بدین میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف ہیں، شہبازشریف جو کہیں گے، ان کے بیانیے اور مؤقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے اوراس پرسیاست کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک پی ڈی ایم کی بات ہے شوکاز نوٹس کو پھاڑا ہے، پی ڈی ایم سے متعلق میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
بلاول کا کہنا تھاکہ ہم نہ مریم شریف کو جواب دہ ہیں نہ میاں صاحب کو، ہم پیپلزپارٹی اور اس کے جیالوں کوجواب دہ ہیں اورجیالوں کے ساتھ ملکر سیاست کریں گے