نیویارک: مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی ، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے، ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران اظہار خیال ، طیب اردوا ن نے خبردار کیا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں خونریزی کا خدشہ ہے۔
ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ میں ”نفرت انگیز گفتگو“ کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں۔ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عالم اسلام کے رہنما ہیرو ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار افسوس بھی کیا۔