اسرائیل کو ماننے کو میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا،اسرائیل اور فلسطین بارے ہم نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔وزیراعظم
اسلام آباد: اسرائیل کو ماننے کو میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے کلیئر کر دیا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو حق نہیں ملتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں پہلے سیرحاصل ون آن ون میڈیا انٹرویو میں کیا۔
دوران انٹرویو انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک چین دوستی، اسرائیل، مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل، معیشت، خطے کی صورتحال، ملکی مسائل اور سیاست سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کو ماننے کو میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا۔ اسرائیل کے بارے ہمارا موقف بڑا کلیئر ہے۔ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔ اگر ہم اسرائیل کوتسلیم کر لیں گے تو پھر کشمیر بھی چھوڑ دینا چاہیے۔ اسرائیل اور فلسطین بارے ہم نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔