مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام فالس فلیگ،مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری

سری نگر, پہلگام حملے کے بارے میں ایک مقامی...

پی ٹی اے کا اسٹار لنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)...

نوشکی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت نکلا،گرفتاردہشتگرد کا اعتراف جرم

بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت...

ہمیں‌ پتہ ہے کہ بھارت اوراسرائیل سے فنڈز کون دیتا ہے :عمران خان کوکیوں نہیں پتہ:احسن اقبال

لاہور:ہمیں‌ پتہ ہے کہ بھارت اوراسرائیل سے فنڈز کون دیتا ہے :عمران خان کوکیوں نہیں پتہ:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں‌کہ بھارت اوراسرائیل سے فنڈز کون کون بھیجتا ہے عمران خان کیوں نہیں بتارہے کہ اس کی پارٹی کوفنڈنگ کہاں سے ہوئی احسن اقبال کہتے ہیں‌کہ عمران خان کیخلاف اسرائیل ،بھارتی فنڈنگ کے ثبوتوں کو چھپایا جارہا ہے،

احسن اقبال کہتے ہیں‌ کہ ہم 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک ٹائم ٹیبل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، دھاندلی کی پیدا وارحکومت کوگھر بھیج کردم لیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس نے حکومتی دعوؤں پر پانی پھیر دیا ہے۔ کل کے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا۔ ہمارا مقصد 70 سال سے جاری غلط نظام تبدیل کرنا اور سیاست ، معیشت اور سیکیورٹی کی تکون کومضبوط کرنا ہے۔ کیونکہ اسی فرسودہ نظام نے ملکی معیشت کو مستحکم ہونے سے روک رکھا ہے۔

احسن اقبال کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومتی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہو گی۔ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے اس کو گھر بھیج کردم لیں گے۔ پی ڈی ایم کی تحریک حکومتی ترجمانوں کے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، عمران خان 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس میں این آراو لے کر سیاست کررہے ہیں، اگر فارن فنڈنگ کیس اگر میرٹ پرفیصلہ ہوجائے تو عمران خان اور پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائے گی، کیونکہ عمران خان کے پیچھے ملک دشمن اسرائیل اور بھارتی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں،ان کے ثبوتوں کو چھپایا جارہا ہے۔