لاہور:‏عرفان خان رشی کپور اور سوشانت سنگھ کی موت پر آنسو بہانے والو کہاں ہو ہم نے طارق عزیز جیسا ہیرا کھو دیا, اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اورحسب حال پروگرام کے روح روان جنید سلیم نے معروف شخصیت طارق عزیز کی وفات پر ایک خوبصور ت پیغام شیئر کیا ہے

 

 

 

https://twitter.com/junaidsalim_/status/1273281411093598208

باغی ٹی وی کے مطابق جنید سلیم نے بڑے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان لبرل لوگوں کو سانپ سونگھ گیا ہے کہ  وہ بھارتی اداکاروں کی موت پرکس طرح کے عجیب عجیب الفاظ خراج عقیدت کے لیے پیش کرتے تھے

 

جنید سلیم کہتے ہیں کہ ان کو چاہییے تھا کہ طارق عزیز جیسی شخصیت کی بخشش اوردرجات کی بلندی کے لیے دعائیں کرتے ان کو خراج تحسین پیش کرتے مگرافسوس ہے ایسے لوگ اپنا اصل چھوڑ کر عارضی نفع کے لیے سب اقدار بھول گئے ہیں

Shares: