کراچی:بچوں سے بڑھ کرکوئی چیزعزیزنہیں‌،اداکارہ حرامانی نے بڑی بات کہہ دی، اطلاعات کےمطابق "دوبول” ڈرامے سے مشہور ہونے والی معروف اداکارہ اب بول بھی پیارے ، سنہرے اور سبق آموز بولنے لگیں‌، پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے شوٹنگ کے دوران بچوں کا وقت ضائع ہونے پر آواز بلند کرتے ہوئے متعلقہ افراد اور والدین سے اہم مطالبہ کردیا۔

اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراداکارہ حرامانی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو شیئر کیا اور لکھا کہ ’’بہترین پرورش اور اہمیت بچوں کا بنیادی حق ہے‘‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’’ویسے تو ہم ہر بات شیئر کرتے ہیں تو میں نے سوچا کہ آپ کے ساتھ یہ بات بھی شیئر کروں ، ممکن ہے کہ میری بات متعلقہ افراد تک پہنچ جائے‘‘۔

اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

"دوبول” سے شہرت پانی والی معروف اداکارہ نے حقیقت پر مبنی کیفیت بیان کرتےہوئےلکھا کہ کچھ دنوں پہلے میں ایک شوٹ پر تھی جہاں دو بچے بھی اپنا سین ریکارڈ کرانے آئے ہوئے تھے، انتظامی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اُن بچوں کو 8 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔حراکہتی ہیں‌کہ ’’اپنے سر سے بوجھ اتارنے کے لیے بچوں کو سیٹ پر جلدی بلوایا جاتا ہے، اس بات پر مجھے بہت غصہ آتا ہے کیونکہ آپ ان آرٹسٹ بچوں کو اپنے بچوں کی طرح نہیں سمجھتے‘‘۔

آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

اداکارہ حرامانی نے صورت حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اوقات مختصرہوتے ہیں اس لیے اُن کی ریکارڈنگ پہلے کر لینا چاہیے، اگر ایسا ہو جائے تو وہ بخوشی اچھا کام کریں گے‘‘۔حرا نے درخواست کی کہ وہ والدین جو اپنے بچوں کو شوٹ پر لاتے ہیں اُن کاٹائمنگ اور کھانے پینے کے حوالے سے بہت خیال رکھا کریں کیونکہ جب تک ہم اپنے بچوں کو اہمیت نہیں دیں گے تب تک دوسرا بھی اس بات کا خیال نہیں رکھے گا۔

Shares: