پروفیسرحافظ محمد سعید کےخلاف عدالتی فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں، مزید کارروائی ہونی چاہیے،امریکہ
واشنگٹن:پروفیسرحافظ محمد سعید کےخلاف عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،مزید کارروائی ہونی چاہیے،اطلاعات کےمطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیرپروفیسرحافظ محمد سیعد کے خلاف فردجرم عائد ہونے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ بہت اچھا ہوا مگرمزید تیزی لانا ہوگی
We welcome the indictment of Hafiz Saeed and his associates. We call for #Pakistan to ensure a full prosecution and expeditious trial in line with its intl obligations to counter terrorist financing and bring the perpetrators of terrorist attacks like 26/11 to justice. AGW
— State_SCA (@State_SCA) December 11, 2019
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل پاکستانی عدالت کی طرف سے پروفیسرحافظ محمد سعید کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے اپنا ردعمل دے دیا ہے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مزید کہا گیا ہےکہ امریکہ یہ چاہتا ہےکہ اس کیس کی سماعت جتنی جلدی ہوسکے مکمل کی جائے
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی میں فنانسنگ کو روکنا ہوگا،پاکستان نائن الیون کے مبینہ منصوبہ سازکے خلاف کارروائی کرنی چاہیے