ہم بھی خوبصورت تھے،سیاست نے بیڑاغرق کردیا: زرتاج گل
زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان سے منتخب ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماسابق وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا اور تعریف بھی زیادہ نہیں کرتے۔زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ نجی ٹی وی جی این این کی جانب سے زرتاج گل کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کھل کر سیاسی زندگی سمیت اپنے فیشن اور خوبصورتی پر بات کی۔ان کے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دورا ن انٹرویو سابق وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل جہاں شوہر کی تعریفیں کرتی ہوئی نظر آئیں وہیں شوہر سے شکوہ بھی کیا کہ انہوں نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانے کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے، ہم بھی کسی زمانے میں خوبصورت ہوا کرتے تھے، شروع میں خواہش تھی کہ شوہر تعریف کریں لیکن شروع سے اوقات میں رکھا زیادہ تعریف نہیں کرتے۔اس سے قبل اکتوبر29 ، 2020ء لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے زرتاج گل سے سوال کیا تھاکہ کیا آپ کا حسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کے اس سوال پراس وقت پہلے وہ شرمائیں پھر مسکرا دیں پھر کہا کہ میں قبائلی ہوں لیکن اب مجھ میں پہلے جیسی بات نہیں رہی سیاسی جدو جہد میں قدرتی حسن اتنا ہی بچا ہے اب تو میری کلاس فیلوز بھی مجھے نہیں پہنچانتیں کہتی ہیں کہ یہ وہی ہے لیکن گھر والوں کے لئے میں آج بھی خوبصورت ہوں-

ہم بھی خوبصورت تھے،سیاست نے بیڑا غرق کردیا: زرتاج گل
Shares:







