سندھ میں بارش اور سیلاب سے 15 لاکھ گھرمکمل تباہ ہو چکے، وزیراعلیٰ سندھ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھرمیں بارشوں سے تباہی ہوئی ہے ،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کررہی ہے، رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں سندھ بھر میں ایک کروڑ سے زائد گھرو ں سے باہر ہیں، 6لاکھ کیوسک کا ریلہ سکھر سے گزررہا ہے سندھ میں بارش اور سیلاب سے 300 اموات ہوئیں ، سندھ میں بارش اور سیلاب سے 100سے زائد افراد زخمی ہوئے،سندھ میں اس وقت کم ازکم 10 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے ،سندھ میں بارش اور سیلاب سے 15 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں،سندھ میں معمول سے 350 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں،پورا سندھ اس وقت دریا کا منظر پیش کررہا ہے 2 ملین ایکڑ سے زائد زمینوں پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،لوگوں تک پہنچنے میں مشکل ہو رہی تھی، اب صورتِ حال بہتر ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھر کے کچے کے علاقوں کے لوگ بند پربیٹھے ہوئے ہیں سندھ کے لوگوں سے اپیل ہے اپنی حیثیت کے مطابق متاثرین کی مدد کریں وفاق نے وعدہ کیا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو مشکل وقت میں نہیں چھوڑیں گے کل وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سندھ کا امکان ہے،متاثرین سیلاب قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ،ہم خیمے فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سندھ میں ایمرجنسی صورتحال 2010سے کہیں زیادہ ہے سندھ میں موسم ٹھیک ہوا تو وزیراعظم دورہ کرسکیں گے ،
سندھ کی صوبائی حکومت نے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا ایک ماہ کی تنخواہیں فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے،پیپلز پارٹی ایم پی ایز،مشیراورمعاونین خصوصی بھی ایک ماہ کی تنخواہیں جمع کروائیں گے،گریڈ 17 سے اوپرکے سرکاری ملازمین5 دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائیں گے گریڈ 16 اوراس سے نچلے گریڈ کےتمام ملازمین 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائیں گے،انٹرنیشنل ڈونرز اورمخیرحضرات فلڈریلیف میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں موجودہ بارشیں تاریخی سانحہ ہے،لاکھوں افراد بے گھرہوئے ہیں، مشکل کی گھڑی میں قوم ایک ہوکرفلڈریلیف کے کاموں میں حصہ لے،
پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور کا کہنا ہے کہ کئی کئی دن لوگ پانی میں گرے رہے بارش اور سیلاب کے باعث بلاول نے غیر ملکی دورے منسوخ کئے،پنجاب میں بارش اور سیلاب سے صورتحال بہت خراب ہے، تمام پریس کلب کے باہر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کریں، کچھ تو خدا کا خوف کریں ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے