ہم فریق ہی نہیں‌تھے تو پھرہمیں‌کیوں‌گھسیٹا گیا، اس پر افسوس ہوا: اٹارنی جنرل پاکستان

0
31

اسلام آباد: نواز شریف کی عبوری ضمانت پر وفاقی حکومت کی طرف سے بہت بڑا موقف سامنے آگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے نواز شریف کی عبوری ضمانت کے سلسلے میں عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عدالتی کارروائی چلی مجھے اس پر افسوس ہوا۔

ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےاٹارنی جنرل نے کہا کہ فیڈریشن کو نوٹس ملا نہ ہی حکومت کیس میں پارٹی تھی، کیس سے متعلق حکومت کو علم نہیں تھا، عدالت نے وضاحت کے باوجود فریق بنایا ہے جس سے بہت زیادہ دکھ ہوا ہےکہ عدالت کیا چاہتی ہے، پنجاب حکومت کی تحویل میں ہے، فیڈریشن کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ جیل مینول کے تحت ریلیف دے، حکومت نے قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی ضمانت کے حوالے سےانورمنصورنے کہا کہ طبی بنیادوں پر مریم نواز کو ضمانت دینے کی قانون میں اجازت نہیں، عدالت چاہے تو انھیں ضمانت دے سکتی ہے، حکومت فی الحال کچھ کرنے نہیں جا رہی، دیکھتے ہیں نیب کیا کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں عدالت کی طرف سے 2 بجے پیشی کا نوٹس ملا تھا، اس کیس میں نیب فریق تھا، حکومت نہیں۔

Leave a reply