اسلام آباد :ہم غیرشعوری طورپرکسی کے لیے استعمال ہوگئے ،امریکی سفارتخانے نے معافی مانگ لی،اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات امریکی سفارتخانے کا اکاؤنٹ غیرمتعلقہ طورپراستعمال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر امریکی سفارتخانے نے معذرت کرلی اور کہا امریکی سفارتخانہ کےٹوئٹراکاؤنٹ پرکل رات بلااجازت رسائی حاصل کی گئی ، امریکی سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی پوسٹنگ یاری ٹوئٹ کی توثیق نہیں کرتا ، ہم کسی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہیں، جس کا نتیجہ غیر مجاز پوسٹ سے ہوا۔

امریکی سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پتہ نہیں چلا کہ کس طرح ہمارا ٹویٹراکاونٹ کسی کے لیے استعمال ہوگیا

یاد رہے وفاقی وزیرشیریں مزاری نے احسن اقبال کےٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنےپرامریکی سفارتخانے سے وضاحت یا معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ تا حال ٹرمپین موڈسےباہرنہیں نکلا ، سفارتخانہ سزا یافتہ مفرورکی حمایت میں داخلی سیاست میں مداخلت کررہاہے۔

 

 

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو سفارتکاری کےاصولوں پر عمل کرنا چاہئے، ری ٹویٹ جعلی ہے توواضح کریں اگر نہیں توسفارتخانہ معذرت کرے۔

دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے امریکی سفارتخانے کے ری ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سراسر مضحکہ خیز ہے ، ا مریکی سفارتخانہ وزیراعظم کیخلاف ری ٹوئٹ کیسےکرسکتےہیں، یہ توہین آمیزریمارکس پرمشتمل ہے،یہ سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے۔

 

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مافی مانگنے کیساتھ وضاحت دی جائے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے یا ہیک ہے اور وزارت خارجہ اس معاملے پر فوری ایکشن لے۔

یاد رہےکہ امریکی سفارتخارنے کی طرف ن لیگی ایجنڈے کوپروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کرداراداکرتے ہوئے نظرآیا ، ن لیگ کے احسن اقبال کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹ کی امریکی سفارتخانے نے تائید کی اوراس پیغام کوآگے شیئرکیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرسے امریکی سفارتخانے کی اس گھٹیا حرکت پرمعافی مانگنے کا مطالبہ زورپکڑگیا تھا

Shares: