بلوچستان کے مسائل ہم خود مل کر حل کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
33

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل ہم خود مل کر حل کریں گے۔ بلوچستان ،پاکستان اور ہزارہ کمیونٹی کے دشمن چاہتے ہیں ایسی چیزیں ہوں۔

باغی ٹی وی رپورٹ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہم سب کا آنا اس بات کی گواہی ہے کہ ہم اس کے سنجیدہ ہیں، دھرنے والوں کے پاس بھی جائیں گے، ان سے بات کریں گے۔ دھرنامظاہرین سے بات کریں گے وہ ہمارے بھائی ہیں ۔ ہم کسی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں دیکھنا چاہتے ۔ ہزارہ ٹاون والے خودبھی گواہی دیں گے کہ معاملے کو کس طرح ڈیل کیاگیا۔ ہم سب بلوچستانی اور پاکستانی ہیں۔

کوٸٹہ میں ہوگی شٹر ڈاٶن ہرتال

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں۔ جاں بحق افرادکے لواحقین کے پاس بھی جائیں گے۔بلوچستان حکومت کی ذمے د اری ہے کہ حالات بہتر کریں۔ بلوچستان کے مسائل ہم خود مل کر کام کریں گے۔وفاقی وزرا بھی یہاں بیٹھے ہیں،وزیراعظم بھی آئیں گے۔ وزیراعظم کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے میں بات کروں گا۔ بلوچستان ،پاکستان اور ہزارہ کمیونٹی کے دشمن چاہتے ہیں ایسی چیزیں ہوں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری ذمے د اری ہے کہ حالات بہتر کریں۔ہزارہ کمیونٹی کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آئے ہیں۔جاں بحق افراد لواحقین کے پاس بھی جائیں گے۔ بلوچستان سے دشمنی رکھنے والے چاہتے ہیں کہ یہاں خرابی پیدا ہو۔ بلوچستان،ہزارہ کمیونٹی کوساتھ لےکرچلناچاہتے ہیں لیکن دشمنوں کویہ پسندنہیں ۔بلوچستان میں بھائی چارے کے ماحول کےلئے ڈھائی سال میں محنت کی۔پر امن ماحول بنانے کی کوشش کریں گے،کوششوں میں پیش رفت ہورہی ہے۔

Leave a reply