بہت جلد ٹک ٹاک پرسے پابندی ہٹا لیں گے :وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق

0
32

اسلام آباد : بہت جلد ٹک ٹاک پرسے پابندی ہٹا لیں گے :وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے اعلان کیا ہےکہ بہت جلد پاکستان سے ٹک ٹاک پرسے پابندی ہٹا لیں گے

ذرائع کے مطابق امین الحق کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ پالیسی بھی ترتیب دے رہے ہیں ، امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے رولزاورریگولیشنز بھی جاری کردیئے جائیں گے

یاد رہےکہ پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے بعد سخت ردعمل سامنے آرہا تھا ، اسی حوالے سے پاکستان کی ایک معتبر شخصیت صحافت میں جن کا ایک نام ہے ، اوردنیا ان کومبشرلقمان کے نام سے یاد کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگرپیمرا نے ٹک ٹاک پرسے پابندی نہ ہٹائی تو وہ عدالت جائیں گے

ان کے اس اعلان کے تھوڑی دیر بعد ہی وفاقی وزیرکی طرف سے وضاحت آگئی کہ وہ بہت جلد ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا لیں گے

Leave a reply