کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد کو کم کرنے کیلئے اب کم کرونا ٹیسٹ کریں گے ، ٹرمپ کی عجیب منطق سے امریکی بھی پریشان ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق امریکی صدرنے اپنی قوم کو ایک بارپھربے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو ٹیسٹ کم کرنے سے روکا جاسکتا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے روسی ٹیلی ویزن نےا پنی رپورٹ میں کہا ہےکہ ٹرمپ امریکی عوام کو اتنے بڑے نقصان پرطفل تسلیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کوایک ہی طریقے سے کم کیا جاسکتا ہے اور وہ ہے کہ ٹیسٹ کم کئے جائیں

ٹرمپ نے عجیب منطق بتاتے ہوئے کہا کہ ویسے تو حالات کنٹرول سے باہرہیں پھریہی حل ہےکہ ٹیسٹ نہ کئے جائیں کیوں کہ جس کاٹیسٹ کیا جاتا ہے وہ کرونا وائرس میں مبتلا پایا جاتا ہے

Shares: