لاہور:رانا صاحب آپ واقعی ہی ایسے ہیں:آج خونخوارشیروالا ماسک پہن کراپنے قائد کی یاد تازہ کردی:سوشل میڈیا پرتبصرے،اطلاعات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ اصف کی پیشی کے موقع پر سابق وزیر قانون پنجاب راںا ثنا اللہ ٹائیگر والے فیس ماسک میں عدالت پہنچ گئے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر رانا ثنا اللہ کی طرف سے خونخوارشیر والا ماسک پہننے کو جہاں نون لیگی پسند کررہے ہیں وہاں دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رانا ثنااللہ کی ان خوبیوں کا تذکرہ کررہے ہیں جن کے بارے میں نوازشریف کے ہی انتہائی قریبی عابد شیر علی اوران کے والد محترم کئی بار قوم کےسامنے کرچکے ہیں‌

کئی صارفین نے یہ لکھا ہے کہ رانا صاحب آپ واقعی ہی ایسے ہیں:آج خونخوارشیروالا ماسک پہن کراپنے قائد کی یاد تازہ کردی:

بعض نے لکھا ہے کہ آپ کا ماضی بھی کچھ ایسا ہی ہے ، آپ کو فیصل آباد کے لوگ تو اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ خونخوار شیر ہیں یا وہ شیر جس کے ڈرسے لوگ اسے خود ہی کھانے کے لیے پیش کردیتے ہیں

یاد رہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے اس منفرد فیس ماسک پر ٹائیگر کا منہ بنا ہوا تھا۔ فیس ماسک کیساتھ رانا ثنا اللہ نے میچنگ ملبوسات بھی زیب تن کیے ہوئے تھے۔

جمعہ 22 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت تھی۔

رانا ثنا اللہ اس موقع پر ن لیگی رہنما کو سپورٹ کرنے ٹائیگر ماسک میں عدالت آئے تھے۔

Shares: