مزید دیکھیں

مقبول

کرکٹ میں میچ فکسنگ،راشد لطیف کا سب سامنے لانے کا اعلان

راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے...

ایک یادگار شام .تحریر:شاہدہ مجید

کینیڈا سے تشریف لائے معروف باکمال شاعر ڈاکٹر اسد...

سیالکوٹ: پولیو مہم میں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں کی بھرپور شرکت

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر: مدثر رتو)ملک بھر...

یونین کونسل کے جوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی

قصور نواحی یونین کونسل کے جوانوں نے دکانداروں کو...

محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے،

مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے، اور اس کے باعث درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا۔