جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نالے کے متاثرین ٹیکس ادا کرتے ہیں لہٰذا انہیں مکان کے بدلے مکان ملنا چاہیے۔حافظ نعیم نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جارہاہے جبکہ اورنگی کے نالے پر رہنے والے بھی ٹیکس دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکام سہولت نہیں دے سکتے تو چھت کیوں چھینی جارہی ہے؟ متاثرین کو مکان کے بدلے مکان فراہم کیا جانا چاہیے۔حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی طرح اورنگی نالے کے متاثرین کو بھی متبادل رہائش فراہم کی جائے۔

Shares: