پاکستان میں مرڈر مسٹری بہت کم بنتی ہیں، لیکن جب بھی بنتی ہے اسے پسند کیا جاتا ہے. آج کل 7 آورز کے نام سے ایک مرڈر مسٹری بنائی جا رہی ہے. اسلام آباد سے کچھ دور اس کی شوٹنگ جاری ہے.ویب سیریز کے ڈائریکٹر بشیر بلتی ہیں جبکہ پرڈیوسر دو ہیں ایک فارن اور ایک پاکستانی. ویب سیریز کی کاسٹ میں سینئر اداکار اسد ملک کے علاوہ جتنی بھی کاسٹ ہے نیو کمزر ہیں. ویب سیریز کا ایک بڑا حصہ شوٹ ہو چکا ہے. اس ویب سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد ملک نے کہا کہ پاکستان میں چونکہ اس طرح کی ویب سیریز کم بنتی

ہیں لیکن یہ جس طرح کی ویب سیریز ہے اس کا جو سبجیکٹ ہے وہ یقین لوگوں کو بہت پسند آئیگا . اسد ملک نے کہا کہ میں تین سال کے بعد کوئی بھی اداکاری کا پراجیکٹ کررہا ہوں. جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ڈراموں میں کم کم کیوں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح‌کا کام ہو رہا ہے وہ میرے مزاج کا نہیں ہے. ساس بہو کے جھگڑے سازشیں ان سے ہمارے ڈرامے باہر نکلتے ہی نہیں ہیں. ہمارے ڈراموں میں بہو کو دھکا دیکر اسکی پریگنینسی ضائع کردیتی ہے یا کبھی نند بھابھی کو دھکا دیکر ایسا کرتی ہے تو یہ ڈرامے میرے مزاج کے نہیں ہیں.مجھے جب کوئی میری مرضی کا پراجیکٹ ملے گا میں یقینا کروں گا.

Shares: