ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل)ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی شہداء کی قبور پر حاضریپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ہفتہ شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے شہداء کی قبروں پر حاضری وسلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم بلوچ نے ایس ایچ اوز ڈیرہ ٹاؤن فہیم عباس ، یارک ذیشان اقبال اور صدر ارسلان خان کے ہمراہ شہید پولیس محمد جہانگیر،محمد رمضان و دیگر شہداء پولیس کی قبور پر حاضری دی
جبکہ ڈی ایس پی پروآ سرکل سردار عالمگیر خان نے ایس ایچ او پروآ کاظم حسین کے ہمراہ شہید محمد اسلم،شہید محمد رمضان و دیگر شہداء کی قبور پر حاضری دی اور تمام شہداء کی قبروں پر قومی پرچم لہرا کر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
ڈی ایس پی صدر سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس ہمارے ہیروز اور ہمارا فخر ہیں۔جن کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔یہی لوگ ہمارے حقیقی ہیرو اور محسن ہیں ۔ پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے پولیس شہداء کی قبروں پر حاضری اور سلامی دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔