باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھارت کو مہنگی پڑی، پاکستان نے بھارت کا ڈرون مار گرایا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون کیمرے کی سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی،بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا،بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدودمیں فضائی جائزہ لیا، پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی ڈرون کواڈ کاپٹر کو مار گرایا،
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق2003 کےمعاہدے کی خلاف ورزی ہے