اسلام آبادمریم نوازاپنے ابوجی کوادارے کے خلاف پھراکسانے لگیں :کہتی ہیں‌ !شاباش نوازشریف شاباش! آپ نے ثابت کردیا پاکستان کو آپکی ضرورت کیوں ہے ؟اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد کی تقریر کو شاندار اور تاریخی قرار دیتے ہوئے انہیں شاباش کہا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاباش نوازشریف شاباش ، آپ نے آج ثابت کیا کہ پاکستان کو آپ کی کیوں ضرورت ہے ، آپ نے راہ کا تعین کردیا اپوزیشن کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

 

مریم نوازاپنے ابو جی کو ایک بار پھراداروں کے خلاف بھڑکاتے ہوئے کہتی ہیں کہ !تاریخی تقریر، ماشاء اللہ”- مریم نواز نے کہا کہ شاباش نوازشریف کی تقریر نے سماں باندھ دیا ، میڈیا نے خوف کی جو زنجیریں آج توڑی ہیں میری جانب سے میڈیا کو سلام ، میری طرف سے میڈیا کو بھی شاباش اور مبارکباد۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ اسکو لانے والے ہیں ، کیونکہ ہماری جدوجہد بھی عمران خان سے نہیں ، اسے لانے والوں کے خلاف ہے ۔

لندن سے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نےکہا کہ ملک میں 33 سال آمریت کی نظر ہوگئے، ڈکٹیٹر کو آئین سے کھلواڑ کا حق دے دیا گیا ، جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار عدالت میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا ، پاکستان کو تجربات کی لیبارٹری بناکر رکھ دیا گیا ، ریاستی ڈھانچہ کمزور ہونے کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی، رہی سہی کسر حکومت سازی کے جوڑ توڑ میں نکال دی جاتی ہے ،

Shares: