معروف اینکر سمیع ابراہیم بھی کرونا کا شکار

لاہور:معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم بھی کرونا کا شکار،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارسمیع ابراہیم کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کو کرونا ہوگیا ہے اوروہ اسی وجہ سے اب قرنطینہ کے لیے الگ جگہ پروقت گزاررہے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق سمیع ابراہیم کو کرونا وائرس کے سرزد ہونے کی اطلاعات آج صبح سے ہی آرہی تھی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سمیع ابراہیم کی طبعیت ویسے ٹھیک ہے اوروہ اس وقت پرہیز اورعلاج کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو الگ جگہ رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکررہے ہیں

یاد رہےکہ پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں‌میں تیزی آگئی ہے اوراس وقت پاکستان میں عام آدمی سے لیکربڑے بڑے سیاستدانوں ، کاروباری افراد ، صحافیوں‌،فرنٹ لائن پرلڑنے والے افراد کرونا وائرس کا شکارہورہے ہیں‌

Comments are closed.