معروف عالم دین عون محمد نقوی قضائے الٰہی سےوفات پا گئے

0
64

کراچی:معروف عالم دین عون محمد نقوی قضائے الٰہی سےوفات پا گئے۔اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے بعد افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔

خاندادنی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کچھ روز سے علیل تھے اور اب جمعرات کی شب دنیا سے رخصت ہوگئے۔ واضح رہے کہ عون محمد نقوی ملک کے معروف عالم دین شہنشاء نقوی کے بڑے بھائی تھے۔

معروف عالم دین عون محمد نقوی ایک معتدل مزاج کے عالم دین گردانے جاتے تھے اورانہوں نے امن وامان کے لیے ہرفورم پربھرپورکردار ادا کیے جسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

Leave a reply