ویسٹ انڈیز جنوبی آفریقہ کو چت کر کے سیریز کی دلچسپی جاری رکھنے میں‌کامیاب

ویسٹ انڈیز جنوبی آفریقہ کو چت کر کے سیریز کی دلچسپی جاری رکھنے میں‌کامیاب #Baaghi

ویسٹ انڈیز جنوبی آفریقہ کو چت کر کے سیریز کی دلچسپی جاری رکھنے میں‌کامیاب

باغی ٹی وی :ویسٹ انڈیز نے جنوبی آفریقہ کو ہرا دیا . ویسٹ انڈیز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 21رنز سے ہرا کر سیریز دو دو سے برابر کرلی ، فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا ۔ کیرن پولارڈ کی جارحانہ بیٹنگ اور ڈیوائن براوو کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے یہ کارنامہ انجام دیا.

ہوم ٹیم کے اوپنر ِلنڈل سیمنز نے 34 گیندوں پر 47رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں ، پھر کپتان کیرن پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی ، 5 چھکے لگائے اور 25گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 167 رنز تک پہنچا دیا۔

ویسٹ انڈیز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے کونٹین ڈی کوک نے تواچھی بلے بازی کی لیکن دوسری طرف کسی بلے باز نے ان کا اچھے انداز میں ساتھ نہیں دیا، ڈی کوک کی 60 رنز کی اننگز کھیلی جسے براوو نے آؤٹ کیا

براوو نے بہترین بلے گیند بازی کرتے ہوئے صرف 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کو 21رنز سے شاندار فتح سے ہمکنار کیا ، سیریز کا پانچوں اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا

Comments are closed.