وفاق نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیے
باغی ٹی وی : کرونا کی تیسری لہر میں شدت۔ وفاق نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات اگست تک ملتوی کر دیے۔ سکول بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا . اسلام آباد میں انٹر بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات بارے میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے . میٹرک اور انٹر کے امتحانات جو کہ مئی اور جولائی میں منعقد ہونا تھے اب ان کو ری شیڈیول کر دیا گیا ہے اور یہ امتحانات اب اگست اکتوبر 2021 میں ہونگے .
واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر شروع ہے جس میں : کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوگئی۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں۔ 5لاکھ56ہزا769افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔اکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔