وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

0
38

باغی ٹی وی کی رپرٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے

وفاقی کابینہ اجلاس میں پشاور دھماکے کی مزمت کی گئی، کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ ‏بزدل دشمن نے پھر بچوں پر حملہ کیا ہے،کابینہ اراکین نے دھماکے کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی،زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا‏ کی

کابینہ اراکین‏ کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے،مودی کی پالیسوں نے خطے کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے،پاکستان اپنےکشمیری بھائیوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کرتارہےگا،عالمی برادری کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے،

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، چینی اور گندم کی دستیابی پر 3 وزارتوں کی کابینہ کوبریفنگ دی گئی

 

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

Leave a reply