وفاقی وزیر قانون نے معافی مانگ لی،شہزاد اکبر ، فردوس عاشق کی طلبی کے نوٹس جاری

0
32

وفاقی وزیر قانون نے معافی مانگ لی،شہزاد اکبر ، فردوس عاشق کی طلبی کے نوٹس جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی سزا کے خلاف وفاقی وزراکی پریس کانفرنس کا معاملہ،پشاورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس روح الامین اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی.

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی وزیر قانون نے عدالت میں کہا کہ میرے لئے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے ،تمام ججز کا وقار اور احترام ہمیں عزیز ہے،اس کیس میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں تھا،اپنے بیان پر نادم ہوں.

عدالت نے وزیرقانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا،عدالت نے شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے

پرویز مشرف پھانسی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر فروغ نسیم، فواد چوہدری, معاون خصوصی فردوس عاشق شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کیا تھا پریس کانفرنس میں وفاقی وزراء اور معاون خصوصی نے سپیشل کورٹ کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز ریماکس دیئے تھے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر خود پیش ہونے کا حکم دیا.

Leave a reply