پشاورایئرپورٹ کے اطراف کیا نہیں کرسکتے:اہم خبرآگئی

پشاور : پشاورایئرپورٹ کے اطراف کیا نہیں کرسکتے:اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کے اطراف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی

پشاور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے اور لیزر لائٹ مارنے ‌کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈراون اڑانے پر پابندی عائد کردی۔

پشاور کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف اور علاقوں میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف کاروائی اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق پشاور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے لیزر لائٹ اور دیگر واقعات ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا

Comments are closed.