ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کیا کربیٹھیں کہ دنیا دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی کا ایک زبردست لمحہ اپنے چاہنے والوں کوشیئرکرکی سب کوحیران کردیا ہے
تفصیل کے مطابق بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیون انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور وہ کہاں اور کیا کررہی اس بارے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی نظر آتی ہیں،
سنی لیون نے اپنی خواہس کے بارے بتایا کہ وہ پوری ہوگئی،بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے ممبئی میں 16 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 40 سالہ اداکارہ نے اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے یہ پراپرٹی خریدی۔کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کے نئے لگژری اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ ایریا ہیں جبکہ کارپیٹ ایریا 3 ہزار 967 مربع فٹ ہے۔،
اس اپارٹمنٹ کا نمبر 5BHK ہے،سنی لیون نے اپنے لیے یہ اپارٹمنٹ 28 مارچ 2021 کو 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے ،اس اپارٹمنٹ کیلئے سنی لیون نے 48 لاکھ روپے اسٹامپ رقم ادا کی ہے۔