اسلام آباد :مولانا فضل الرحمن نے مریم نوازاوربلاول بھٹو سے کیا مانگ لیا:کہ سن کرہرکوئی حیران رہ گیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی دو میں سے ایک نشست کے لیے ن لیگ اور پی پی کی منت سماجت کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ’’فضل الرحمن، پی پی اور ن کی منت سماجت کر رہے ہیں کہ اسلام آباد کی دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ ان کو دیں ۔
فضل الرحمن،پی پی اور ن کی منت سماجت کر رہے ہیں کہ اسلام آباد کی دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ ان کو دیں
عمران خان نے نا صرف ان سب کی کرپشن نورا کشتی کو بے نقاب کیا بلکہ سیاسی مارکیٹ میں ان کو ان کی اصل قیمت “دو کے ساتھ ایک فری”پر لے آئے۔
نیا NROتونہیں اب خان پچھلے کا حساب بھی لے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 31, 2021
عمران خان نے نا صرف ان سب کی کرپشن نورا کشتی کو بے نقاب کیا بلکہ سیاسی مارکیٹ میں ان کو ان کی اصل قیمت “دو کے ساتھ ایک فری”پر لے آئے۔ نیا NRO تو نہیں اب خان پچھلے کا حساب بھی لے گا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’فضل الرحمن پہلے کہتے تھے کسی صورت سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے اور سندھ اسمبلی استعفی دے دے تو سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکتے۔
پی پی اور ن سے دھوکہ کھانے اور سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے بعد اب یہ سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے فضائل بیان کر رہے ہیں-پی پی اور ن نے فضل کو موم کی گڑیا بنا ڈالا ۔‘‘