سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کیا کہا دیا

میاں چنوں:سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید حیدر بخاری نے سپیشل ایجوکیشن سکول عبدالحکیم کا دورہ کرکے وہاں جسمانی،بصارت،سماعت سے محروم بچوں کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا-

انہوں نے ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ سکول کی اپنی عمارت کے حصول کے لِئیے ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے جگہ کی نشاندہی کرکے کیس پنجاب حکومت کو جلد بھیجا جائے تاکہ سکول کی اپنی عمارت تعمیر کی جاسکے-انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معذوری کا شکار بچے تھوڑی سی توجہ کے بعد معاشرے کا کارآمد فرد سکتے ہیں اس لئے ان کو بوجھ سمجھنے کے بجائے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے-

انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں میں داخل بچوں کا ماہانہ وظیفہ 800 روپے سے بڑھا کر اب ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ سال میں تین یونیفارم،کتابیں،کھانے کی مفت اشیاء اور ہوسٹل کی سہولت بھی مفت فراہم کی جاتی ہے-اس موقع پر ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر میاں محمد جاوید،سی ای او تعلیم خانیوال الطاف ثاقب،فوکل پرسن شہزاد گلفام،ہیڈ مسٹریس میڈم مریم کنول اور سکول کے اساتذہ و سٹاف ممبران بھی موجود تھے-بعد ازاں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے سکول میں پودا بھی لگایا-_

Comments are closed.